الیکشن کمیشن کے ترجمان کی پریس کانفرنس کے دوران لیگی امیدواروں نے احتجاج شروع کردیا

الیکشن کمیشن کے ترجمان کی پریس کانفرنس کے دوران لیگی امیدواروں نے احتجاج ...
الیکشن کمیشن کے ترجمان کی پریس کانفرنس کے دوران لیگی امیدواروں نے احتجاج شروع کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن کے ترجمان کی پریس کانفرنس کے دوران ن لیگی امیدوار نے احتجاج شروع کردیا۔پی پی 111 فیصل آباد سے ن لیگ کے امیدوار اسرار احمد خان نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیا۔انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ افیسر ان کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے ، ان کی درخواست پر دوبارہ گنتی نہیں کی جا رہی۔اسرار احمد خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ترجمان جھوٹ بولتے ہیں کہ تمام درخواستیں نمٹا دی گئی ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد