سرگودھا میں مسلم لیگ کے محسن رانجھا کی فتح، دوبارہ گنتی پر کیا نتیجہ نکلا؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہاءنہ رہے گی

سرگودھا میں مسلم لیگ کے محسن رانجھا کی فتح، دوبارہ گنتی پر کیا نتیجہ نکلا؟ ...
سرگودھا میں مسلم لیگ کے محسن رانجھا کی فتح، دوبارہ گنتی پر کیا نتیجہ نکلا؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہاءنہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) عام انتخابات میں ہارنے والے کئی امیدواروں کی درخواستوں پر ملک بھر کے کئی حلقوں میں دوبارہ گنتی اور نتائج آنے کا عمل جاری ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 سے مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب ایم این اے محسن شاہنواز رانجھا نے اسامہ غیاث میلہ کو شکست دی تھی جس پر انہوں نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی جسے منظور کر لیا گیا اور دوبارہ جو نتیجہ آیا اس نے ہر کسی کو حیران پریشان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق دوبارہ گنتی ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب ایم این اے محسن شاہنواز رانجھا کے ووٹ بڑھ گئے۔ محسن شاہنواز رانجھا نے دلچسپ مقابلے کے بعد اسامہ غیاث میلہ کو 823 ووٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد مسترد ہونے والے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی۔
دوبارہ گنتی کئے جانے پر اسامہ غیاث میلہ کے ووٹوں میں تو اضافہ نہیں ہوا البتہ محسن شاہ نواز کے ووٹوں میں 1760 ووٹوں کا اضافہ ہو گیا اور یوں ان کی برتری بھی 2583 تک جا پہنچی۔ اسی طرح سرگودھا کے صوبائی حلقہ پی پی 81 میں مسترد شدہ ووٹوں کی گنتی کے بعد پی ٹی آئی کے نو منتخب ایم پی اے افتخار گوندل کے ووٹ بڑھنے سے ان کی برتری 790 سے بڑھ کر 881 ہو گئی۔