پشاور،کم عمر بیٹے کو زنجیر سے باندھنے پر والد گرفتار

پشاور،کم عمر بیٹے کو زنجیر سے باندھنے پر والد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آن لائن) پشاور کے علاقے ناصر پور میں چائے کے ڈھابے پر بیٹے کو زنجیر سے باندھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد والد کو گرفتار کرلیا گیا۔تصویر وائرل ہونے پر پولیس نے چھاپہ مار کر والد کو گرفتار کرتے ہوئے بچے کو بھی بازیاب کرالیا۔چمکانی تھانے کے حکام سردار خان نے گرفتار والس کو جوڈیشل مجسٹریٹ حمید اللہ خان کے سامنے پیش کیا جنہوں نے اسے جیل بھیج دیا۔بعد ازاں بچے کو اس کے اہلخانہ جس میں اس کے بڑے بھائی اور چچا شامل ہیں، کے حوالے کردیا گیا جنہوں نے وعدہ کیا کہ وہ بچے کے ساتھ دوبارہ بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔ کم عمر بچے کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا گیا کہ اس کے پیر زنجیر سے باندھے گئے ہیں جبکہ وہ چائے کے ڈھابے پر کام کر رہا ہے۔ابتدائی طور پر یہ تصور کیا جارہا تھا کہ اسے زنجیروں میں باندھ کر مزدوری کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے تاہم بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ دکان اس کے والد چلاتے ہیں جنہوں نے خود اس کے پیر باندھے تھے۔
والد گرفتار

مزید :

علاقائی -