ملک دلاور حسین ایڈووکیٹ کے ایصال ثواب کیلئے ایوان عدل بار روم میںتعزیتی اجلاس

ملک دلاور حسین ایڈووکیٹ کے ایصال ثواب کیلئے ایوان عدل بار روم میںتعزیتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)ایوانِ عدل میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ملک دلاور حسین ایڈووکیٹ کی یاد میں گزشتہ روز ایوان عدل بار روم میںتعزیتی اجلاس ہوا۔ وکلا نے مرحوم کی خدمات کوسراہتے ہوئے اس کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔اجلاس کی صدارت لاہور بار کے صدر عاصم چیمہ اورمرحوم کے والد ملک بشیر احمد نے کی۔ اس موقع پر وکلا کی کثیر تعداد مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے موجود تھی۔ عاصم چیمہ نے مرحوم کی خدمات کوسراہا اور اعلان کیا کہ لاہور بار کا کوئی وکیل ملک دلاور کے ملزمان کی پیروی نہیں کرے گا اور جو وکیل عدالت میں ملزمان کی طرف سے پیش ہوا اس کی لاہوربارکی رکنیت ختم کر دی جاے گی،دیگر وکلاءنے بھی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید :

علاقائی -