سیاحوں کو درپیش مشکلات کے ازالہ کیلئے ہر ممکن تعاون یقینی بنایا جائے : اسد قیصر

  سیاحوں کو درپیش مشکلات کے ازالہ کیلئے ہر ممکن تعاون یقینی بنایا جائے : اسد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ناران جانے والے سیاحوں کے ساتھ چلکھڈ کے مقام پر بارشوں کے باعث پیش آنے والے ناگہانی لینڈ سلائیڈنگ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ سیاحتی علاقوں میں تمام متعلقہ حکومتیں سیاحوں کو پیش آنے والی مشکلات کے ازالے کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں۔انہوںنے کہاکہ سیاحت کا شعبہ ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہے اس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے کوشاں ہے۔اسپیکر کی جانب سے حالیہ مون سون کے دورانیے کے دوران سیاحتی اداروں اور محکمہ موسمیات کو سیاحوں کو پیشگی اطلاعات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ۔اسپیکر قومی نے کہاکہ لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے اور بروقت سہولیات کی فراہمی پر متعلقہ اداروں ستائش کے مستحق ہیں۔ اسپیکر نے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ میں اپنی قیمتی جانیں کھو جانے والے سیاحو ں کے ایصال ثواب اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
اسد قیصر

مزید :

علاقائی -