میو ہسپتال میں ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے حوالے سے آگاہی واک

میو ہسپتال میں ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے حوالے سے آگاہی واک

لاہور(خصوصی رپورٹ)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میو ہسپتال میں ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے حوالے سے آگاہی واک،آگاہی واک وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل کی سر براہی میں منعقد ہوئی۔ سی ای او میو ہسپتال پروفیسر اسد اسلم خان، ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر طاہر خلیل، پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، رجسٹرار کے ای ایم یو پروفیسر ارشاد حسین قریشی، سینئیر فیکلٹی ممبران سمیت پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسز نے کثیر تعداد میں واک میںشرکت کی۔واک کا مقصد عواملناس میں ہیپاٹائٹس سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 90 لاکھ مریض ہیپاٹائٹس سی جبکہ 45 لاکھ ہیپاٹائٹس بی کا شکار ہیں۔ پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا ہیپا ٹائٹس جگر میں انفکشن کا باعث ہونے والی سوزش اور ورم کا نام ہے۔انفکشن کی زیادہ تر وجہ وائرس ہے،دنیا بھر میں ہونے والی زیادہ تر ہلاکتیں وائرل ہیپاٹائٹس اور اس کی پیچیدگی کے باعث ہوتی ہیں،میو ہسپتال کے ہیپاٹائٹس کلینک میں اس وقت تمام تر ٹیسٹ اور ادویات مفت میسر ہیں،طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کل جگر کی خرابی کی سب سے بڑی وجہ وائرس سے ہونے والی انفیکشن ہے۔

آگاہی واک

مزید : علاقائی


loading...