پاکستان بھارت کیساتھ باضابطہ جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، راجناتھ

پاکستان بھارت کیساتھ باضابطہ جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، راجناتھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی، سری نگر(آن لائن) پاکستان پر بھارت کے خلاف درپردہ جنگ شروع کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع نے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ باضابطہ جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے مختلف سطحوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مکمل یا محدود جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔ اسی لئے اس نے درپردہ جنگ کا سہارا لے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کبھی بھی کارگل جنگ کے بہادر فوجیوں کی قربانیوں کو بھلا نہیں سکتا۔دریں اثناء بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق دفاعی ذرائع نے بتایا کہ مزہل کے علاقے میں پاک فوج نے بھارتی فوجی چوکیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت راجیندر سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا زبردست تبادلہ ہوا۔
راجناتھ

مزید :

علاقائی -