جڑانوالہ، دیرینہ رنجش پر مخالفین نے تشدد کر کے نوجوان کو قتل کردیا

جڑانوالہ، دیرینہ رنجش پر مخالفین نے تشدد کر کے نوجوان کو قتل کردیا

جڑانوالہ(نا مہ نگار) دیرینہ رنجش پر مخالفین نے ڈنڈو ں سو ٹو ں سے تشدد کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 17گ ب کے رہائشی امتیاز کی دیہہ ہذا ہی کے رہائشی زاہد کیساتھ دیرنیہ رنجش چلی آ رہی تھی گزشتہ روز اسی بنا پر زاہد نے اپنے بھائی ظہیر کیساتھ ملکر ڈنڈو ں سو ٹو ں کے وار کر کے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے امتیاز دم توڑ گیا اطلاع پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...