جعل سازی سے دکان پر قبضہ، تھانہ مصری شاہ پولیس سے رپورٹ طلب

جعل سازی سے دکان پر قبضہ، تھانہ مصری شاہ پولیس سے رپورٹ طلب

لاہور(نامہ نگار)بھائی کے مرنے پرکرائے دارکی جانب سے جعلسازی سے دکان اپنے نام کرانے پرمرحوم کابھائی ملزم کی ضمانت خارج کرانے سیشن عدالت پہنچ گیا۔ملزم نے جعلی کاغذات بناکردکان پر قبضہ کر لیا، ایڈیشنل سیشن جج فیاض احمد بٹر نے تھانہ مصری شاہ پولیس سے 17اگست تک معاملے کی رپورٹ طلب کرلی۔

ہے۔

مصری شاہ کے رہائشی درخواست گزار سید مصطفی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اس کے بھائی بدر کلیم سے ملزم نویدحسین نے دکان کرائے پر حاصل کی،چند ماہ کے بعد اس کا بھائی انتقال ہوگیا، اس کی وفات کے بعدعدالت عالیہ نے بھی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دیاتھاجس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،اب ملزم نے ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کیاہے،عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کی جائے،جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...