پتوکی،سیلفی لیتے ہوئے نوجوان نہر میں گر کر جاں بحق

پتوکی،سیلفی لیتے ہوئے نوجوان نہر میں گر کر جاں بحق

پتوکی (نامہ نگار)سیلفی کے شوق نے جان لے لی۔نوجوان نہر میں گر کر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کا رہائشی عدیل اپنے دوستوں محمد اویس اور احتشام کے ساتھ ہیڈبلوکی سیر وتفریح کیلئے آیا تھا۔اس دوران عدیل نے ہیڈبلوکی دریائے راوی سے نکلنے والی بڑی نہر کے کنارے پرکھڑے ہوکر اپنی سیلفیاں بنانا شروع کر دیں اس دوران وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور نہر میں گرگیااور تیز لہروں کی نظر ہو کر ڈب گیا اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سرائے مغل اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ریسکیو آپریشن کے باوجود نہر میں گر کر جاں بحق ہونے والے نوجوان عدیل کی نعش24گھنٹے گزرنے کے باوجود نہ مل سکی۔تھانہ سرائے مغل پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...