ٹیسٹ کرکٹ سے عامر کی ریٹائرمنٹ پر وسیم اکرم حیران

ٹیسٹ کرکٹ سے عامر کی ریٹائرمنٹ پر وسیم اکرم حیران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے محمد عامر کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ میں عامر کی کمی محسوس ہوگی۔27سالہ محمد عامر نے گزشتہ روز ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ حیران کن ہے کیونکہ 27 سے 28سال کی عمر میں آپ اپنے عروج کو پہنچتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں آپ کو بہترین ٹیموں کے خلاف پرکھا جاتا ہے، یہ سب سے بہترین فارمیٹ ہے، پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ اور انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں میں ان کی کمی محسوس ہو گی۔