محمد عامر ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے تاحال انگلش کاؤنٹی کرکٹ نہیں کھیل سکے

محمد عامر ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے تاحال انگلش کاؤنٹی کرکٹ نہیں کھیل سکے

لاہور(این این آئی)حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے تاحال انگلش کاؤنٹی کرکٹ نہیں کھیل سکے۔تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں ایسیکس کی نمائندگی کرنا ہے اور وہ اب تک تین میچز نہیں کھیل سکے ہیں۔محمد عامر کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لئے ویزہ کیٹگری تبدیل کرنی ہے جس کے لیے انہوں نے درخواست دے رکھی ہے۔ان کے ترجمان نے بتایا کہ محمد عامر پیر تک پاسپورٹ ملنے کے بعد اگلے ویک اینڈ پر میچز کھیلیں گے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جس کی سوشل میڈیا اور سابق کھلاڑیوں کی جانب سے تنقید کی گئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...