جنوبی کوریا‘ نائٹ کلب حادثہ میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے8 ایتھلیٹس بھی زخمی

جنوبی کوریا‘ نائٹ کلب حادثہ میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے8 ایتھلیٹس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیؤل(اے پی پی) جنوبی کوریا کے شہر گوانگ جو میں ایک نائٹ کلب کی بالکونی گرنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 16زخمی ہو گئے ہیں۔ ان دونوں جنوبی کوریا میں ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ جاری ہے اور اس حادثے کی زد میں آنے والوں میں ان مقابلوں میں شریک 8 ایتھلیٹس بھی شامل ہی جو امریکا اور دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔