بھارتی بورڈ نے کوہلی اور روہت میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا

بھارتی بورڈ نے کوہلی اور روہت میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ نے کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما کے درمیان اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز نے کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما کے درمیان اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا۔چیف ونود رائے نے کہاکہ یہ کہانیاں میڈیا کی تخلیق کردہ ہیں جسے سوشل میڈیا پر زیادہ ہوا دی گئی، مگر میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔