دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل‘سری لنکا اور بنگلہ دیش آج آمنے سامنے

دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل‘سری لنکا اور بنگلہ دیش آج آمنے سامنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو(اے پی پی)سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) اتوار کو کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم کو 91 رنز سے شکست دی تھی۔ پہلے ون ڈے میچ میں کامیابی کے بعد سری لنکن ٹیم دوسرا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہے جبکہ دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم سیریز میں کم بیک کیلئے بے تاب ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ میزبان ٹیم کو فاسٹ باؤلر لاستھ مالنگا کی خدمات بھی حاصل نہیں ہوں گی، وہ پہلے میچ کے بعد انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 31 جولائی کو کھیلا جائے گا۔