حکومت و اپوزیشن عوام نہیں اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں،محمد حسین محنتی

حکومت و اپوزیشن عوام نہیں اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں،محمد حسین محنتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ حکومت و اپوزیشن جنگ نہیں عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ موجودہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی مایوس کن ہے پی ٹی آئی قیادت مہنگائی بیروزگاری کے خاتمے سمیت قوم سے کئے گئے وعدوں پر عمل کرے،قرآن وسنت کے نفاذ سے ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ جماعت اسلامی ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی عید کے بعد مہنگائی، عوام دشمن بجٹ اور آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات کیلئے عوامی مارچ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواب شاہ میں جماعت اسلامی کی ضلعی و مقامی مجلس شوریٰ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا، امیر ضلع سرور قریشی نائب امیر ظفر اقبال، قیم سردار احمد، مقامی امیر نجف رضا بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور خراب معاشی صورتحال حکومتی دعووں کی نفی ہے جس کی وجہ سے ہر شہری پریشان ہے۔ جماعت اسلامی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اپنے جھنڈے و نشان پر سندھ بھر میں بھرپور حصہ لے گی کیونکہ انتخابات دعوت کا ایک بڑا ذریعہ ہیں۔ جماعت اسلامی کی مخلص و دیانتدار قیادت انسانیت کی خدمت کو آخرت میں نجات کا ذریعہ سمجھتی ہے۔ ذمہ داران رابطہ عوام مہم کو تیز اور عام لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے حسب حال ہر ممکن کوشش کریں۔ صوبائی امیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے دعووں کے برعکس قوم کو مایوس اور اپنی ایک سالہ کارکردگی سے ثابت کردیا کہ ان کے پاس عوامی مسائل اور قرضوں میں گھرے پاکستان کو بحران سے نکالنے کیلئے کوئی پلان نہیں ہے۔ دریں اثناء صوبائی امیر نے امیر ضلع سرور قریشی کے عشائیہ میں شرکت کی۔ 

مزید :

صفحہ اول -