کراچی،بارش کی پیش گوئی کے بعد حکومت،انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے متحرک

کراچی،بارش کی پیش گوئی کے بعد حکومت،انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے متحرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں اتوار سے بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر حکومت نے الرٹ جاری کر دیا ہے بارشوں کے دوران تمام ملازمین کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ  کر دی گئی ہیں تمام بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہنگامی منصوبوں کا  جائزہ لیں فوری نوعیت کے مطلوبہ اقدامات کریں، یقینی بنائیں کہ شہریوں کو بارشوں کی وجہ سے ہر ممکنہ طور پر تکلیف سے بچایا جائے۔ ٹریفک پولیس نے  بارش کے دوران یا بارش کے بعد  لوگوں کو ہر ممکنہ طور پر ٹریفک کی دشواریوں سے بچانے کے لئے شہریوں کی مدد کے لئے انتظامات کر لئے ہیں۔ خصوصی ٹریفک پولیس کا عملہ بار ش کے دوران لوگوں کی مدد  کے لئے ڈیوٹی پر موجو د رہے گا۔بلدیاتی اداروں نے پانی کی نکاسی کے مربوط اور جامع منصوبہ بندی کی ہے۔ تمام  نشیبی سڑکوں، علاقوں اور انڈر گراؤنڈز  پر پانی کی نکاسی کے لئے پمپس نصب کر دئے گئے ہیں عملہ متعین کر دیا گیا ہے جو اپنے فرائض کے لئے تیا ر ہے۔۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں نشیبی علاقوں  کی مدد کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ نشیبی علاقوں کے  مکینوں کی مدد کے لئے  پاکستان بحریہ مدد کے لئے تیار ہے۔   ضلعی انتظامیہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کے لئے  صوبائی ڈئیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے رابطہ کر لیا ہے جمعہ کو کمشنر کراچی کے دفتر میں وزیر بلدیات سعید غنی کی زیر صدارت منعقدہ  ایک اجلاس میں مئیر کراچی وسیم اختر،تمام ضلعی  بلدیاتی اداوروں  اور ڈسٹرکٹ کونسل نے برساتی نالوں کی صفائی کی صورتحال، بارش کے نقصانات سے شہریوں کو بچانے اور پانی کی نکاسی کے لئے کئے جانے والے انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ  متوقع بارش کے پیش نظر شہریوں کو  بارش کی ہر ممکنہ  تکلیف سے بچانے کے لیئے  جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات کئے  گئے ہیں۔  تمام برساتی نالوں کی ہر ممکنہ صفائی کی گئی ہے۔  جہاں پانی کی رکاوٹ کا احتمال ہے وہاں بلدیہ عظمی اور ضلعی بلدیات کے متعلقہ افسراں  اور عملہ اب بھی صفائی کے کاموں اب بھی مصروف ہے تمام متعلقہ ادارے  متوقع بارش کے نقصانات سے بچاوء اور نکاسی آب کے نظام کو موثر طور پر کام کر نے کے لئے مسلسل  اداروں اور افسران سے رابطہ میں اور مطلوبہ باہمی تعاون کی حکمت عملی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ۔ وزیر بلدیات اور کمشنر کراچی خود ان کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں کوئی بھی مین ہول کھلا نہ رہے۔ تمام مین ہول بند کر دئے جائیں واٹر بورڈ اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ بلدیاتی اداروں سے مضبو ط رابطہ کے ساتھ اقدامات کرے۔ ہفتہ کو  وزیر بلدیات سعید غنی  اورکمشنر کراچی افتخار شالوانی نے  مختلف برساتی نالوں کی صفائی کے کام کا معاینہ کیا۔ اس موقع ہر ڈپٹی کمشنر جنوبی صلاح الدین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شرقی لعل ڈینو منگی، سینیئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز نعمان احمد، ضلعی بلدیات اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مینجگ ڈائرئریکٹر اسد اللہ خان اور دیگر افسران بھی مو جو د تھے وزیر بلدیات سعید غنی نے پچر نالے پر لوگوں کی جانب سے نالے میں کچرہ پھینکنے کی شکایت کا  جائزہ لیا۔

مزید :

صفحہ اول -