وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے دنیا میں پاکستان کا حقیقی تشخص ابھرا،پرویزخٹک

وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے دنیا میں پاکستان کا حقیقی تشخص ابھرا،پرویزخٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (آن لائن)وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ سے پاکستان کی حقیقی شناخت دنیا میں ابھری ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے ثابت کردیا کہ نیا پاکستان ایک باوقار پاکستان بن چکا ہے اور وہ امریکہ سمیت تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ اور برابری کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے،جنگ مسائل کا حل نہیں عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ اچھی طرح سے پیش کیا اور اج پور ی دنیا پر ہندوستان کی جارحیت بر بریت اور نہتے مسلمانو ں پر ظلم وستم اشکارہ کردیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کشمیر ایشو کو کور ایشو قرار دیا پاکستان خطے میں امن کی خاطرمسئلہ کشمیر کو مزاکرات کے زریعے حل کرنا چاہتا ہے وفاقی حکومت ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنا چاہتی ہے اور اس ضمن میں وفاق المدارس کے اقابرین کے ساتھ کامیاب مزاکرات ہوچکے ہیں تاکہ سکول کالج اور دینی مدرسے سے بیک وقت ایسے طلباء فارغ ہو جو دین اور دنیا کے علوم سے اراستہ ہونوشہرہ میں گرلز کالج کیمپس ضلع نوشہرہ میں طالبات کی تعلیم کے لیے بہتر زریعہ ثابت ہوگا وہ نوشہرہ میں قائد اعظم گروپ اف سکول اینڈ کالجز کی جانب سے نوشہرہ میں قائد اعظم گرلز کالج کی سنگ بنیا کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔
پرویزخٹک

مزید :

صفحہ اول -