ناران،کاغان سڑک صاف،ٹریفک بحال کی جا رہی ہے:شوکت یوسفزئی

ناران،کاغان سڑک صاف،ٹریفک بحال کی جا رہی ہے:شوکت یوسفزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ناران کاغان روڈ کلیئر کر دیا گیا  ہے ٹریفک کی روانی بحال کی جا رہی ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جلکنڈ کے قریب بہت بڑی لینڈسلائیڈنگ ہوئی تھی جسے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ کی امدادی ٹیموں نے سلائڈنگ ہٹا کر روڈ کو کلیئر کردیا تاہم دونوں طرف گاڑیوں کے رش کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بحال نہیں ہوئی ہے جس کو بحال کرنے کی کوششیں ہو رہی  ہیں کمشنر ہزارہ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں۔سلائیڈنگ میں دو جاں بحق ہونے والے افرادکا تعلق پنجاب سے ہے اور دونوں بھائی ہیں۔جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں۔گزشتہ دنوں بارشوں کی وجہ سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں دو کا تعلق ایبٹ آباد، ایک کا شانگلہ اور ایک کاتعلق بونیر سے ہے۔ پی ڈی ایم اے کی طرف سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔جس میں خصوصی طور پر پہاڑی علاقے کے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -