وزیراعظم امریکہ سے فوجی تعاون بحال کرانے میں کامیاب ہوگئے،صمصام بخاری

وزیراعظم امریکہ سے فوجی تعاون بحال کرانے میں کامیاب ہوگئے،صمصام بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری نے کہاہے کہ جن لوگو ں نے اپنی لوٹ مار او رتباہ کن پالیسیوں سے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا اور عوام کو اربوں ڈالر کا مقروض بنا دیا وہ آج حوالات میں اپنے کمرے کا اے سی اترنے سے ڈررہے ہیں ۔ ایسے ڈرپوک او رنازک مزاج لوگوں کو عوامی قیادت کا کوئی حق نہیں ۔کرپٹ سیاسی ٹولے نے جو بویا آج وہی کاٹ رہاہے ۔پی ٹی آئی حکومت ایسے لٹیروں اور ڈاکوو¿ ں کو جمہوریت کی آڑ لے کر سیاسی شہید نہیں بننے دے گی۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہاکہ عوام خوش ہیں کہ ایک طرف ملک کا خزانہ بیرون ملک منتقل کرکے فراری کیمپ بھاگ جانے والے سابق وزیر خزانہ کاگھر اور بنک اکاو¿نٹس ضبط کئے جارہے ہیں تو دوسری طرف وزیراعظم عمران خان بیرونی محاذ پر کامیابیوں کی داستان رقم کرتے ہوئے امریکہ سے فوجی تعاون بحال کرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔عالمی سطح پر عمران خان کو ملنے والی پذیرائی کا سب سے مثبت پہلو یہ ہے کہ پوری دنیا میں پاکستان کے امن پسند اور خطے میں کلیدی اہمیت کے حامل ملک ہونے کا پیغام گیاہے ۔سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے بالخصوص شریف برادری نے کک بیکس، کمیشن، کرپشن حتی کہ سیلاب زدگان کیلئے ملنے والی رقوم خردبرد کرکے جہاں ملک کو اندرونی طور پر کھوکھلا کردیا وہاں بین الاقوامی برادری میں بھی ملکی مفاد کو ترجیح دینے کی بجائے حکمرانوں سے ذاتی تعلقات کو پروان چڑھایا۔شریف برادران کی اول و آخر ترجیح اپنے خاندان کی بین الاقوامی تجارت کا پھیلاو¿ تھی، شریف خاندان کی تجارت تو خوب پھلی پھولی مگر ملک کا کباڑہ ہوگیا۔ یہ وہ جرائم ہیں جنہیں ہماری قوم کسی قیمت پر معاف نہیں کرسکتی ۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ کرپشن کرنے والوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی ۔ احتساب کا عمل بلا تفریق جاری رہے گا ۔ کرپٹ عناصرکے پاس اس کے سوا کوئی آپشن نہیں کہ وہ لوٹی ہوئی رقم او راثاثے واپس قومی خزانے میں جمع کرادیں ۔وزیراعظم عمران خان کی کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف مہم میں پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔کرپشن کے خلاف وزیراعظم کے مشن کو اب بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی ملنے لگی ہے ۔
صمصام بخاری 

مزید :

صفحہ آخر -