سینٹ پیٹرکس چرچ کی بحالی کیلئے 250 ملین روپے فنڈمنظور

سینٹ پیٹرکس چرچ کی بحالی کیلئے 250 ملین روپے فنڈمنظور

کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سینٹ پیٹرکس کیتھڈرل کے اندرونی آرائش بشمول گلاس، اسٹون اور لکڑی کے کام کی بحالی کے لیے250ملین روپے کی منظوری دی ۔ انہوں نے یہ منظوری گزشتہ روزوزیراعلی ہاﺅس میں سینٹ پیٹرکس کیتھولک کے فادر ریکٹر فادر ماریو روڈریگس کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات دوران دی۔ وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ سینٹ پیٹرکس چرچ سندھ میں پہلا چرچ ہے جوکہ 1845میں فن تعمیر کا شاہکار ہے،اس کے اندر ایک وقت میں 1500افراد عبادت کرسکتے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ گزیٹر نے کیتھڈرل کی مکمل تفصیلات فراہم کی گئی ہیں، مزید کہا کہ انھوں نے اپنے آئی پیڈ پر گزیٹر کا متن پڑھا ہے اور کہا کہ چرچ کی بیرونی سجاوٹ خاص نہیں حالانکہ اس پر پیسہ او ر آرٹ سازی بھی کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سینٹ پیٹرکس چرچ میں پتھر اور شیشے کا کام انتھائی نفیس، اہمیت کا حامل اور قدیم فن سازی کا شاہکار نمونہ ہے۔ تمام اندرونی آرائش تیل کی رنگسازی ہے جبکہ تمام کھڑکیوں پر شیشے کا کام کیا گیا ہے جس کیلئے کلیسائی ممبران نے عطیہ دیا اور بتایا جاتا ہے کہ یہ شیشے کے کام پر رنگسازی جرمنی کے میئر نے کی تھی۔ ان کھڑکیوں پر قربانی کے مختلف اور خوبصورت مناظر پیش کیے گئے ہیں جیسا کہ اسحاق، پسل لمب، منہ کے معجزے، احادیث، ملاقاتیں، یسوع کی نجات، مندر میں یسوع کی پرزینٹیشن، مصر کی پرواز، یسوع کی تکالیف وغیرہ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ان مناظر کو تیل سے پینٹ کرکے بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہیریٹیچ کمیٹی کے ماہرین کو تاریخی کام کی بحالی میں دلچسپی لینی چاہیے تاکہ اس کی اصل شانداری کو بحال کیا جاسکے۔

مراد علی شاہ 

مزید : صفحہ آخر


loading...