عازمین حج کو دس لاکھ مفت سِمزدی جا ری ہیں

عازمین حج کو دس لاکھ مفت سِمزدی جا ری ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مکہ مکرمہ(این این آئی)فریضہ حج کےلئے پوری دنیا سے آنے والے مسلمان جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی آواز اور تصویر اپنے پیاروں تک پہنچانے کےلئے پ±رجوش نظر آ رہے ہیں۔عرب ٹی وی نے مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور اس حوالے سے عازمین حج کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کرنےوالے مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔ اس موقع پر بعض عازمین حج نے بتایا کہ ا±ن کے ملکوں میں موجود گھر والے اور دوست احباب مطالبہ کرتے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر حرم مکی اور بیت اللہ کے مناظر اور تصاویر بھیجی جائیں۔ اسی طرح بعض عازمین حج سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کے ذریعے اپنی تصاویر اور وڈیوز ارسال کرتے ہیں۔سعودی عرب نے رواں سال عازمین حج کو رابطے اور انٹرنیٹ کے لیے دس لاکھ مفت سِمز بطور تحفہ پیش کی ہیں۔یہ اقدام کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ اور مکہ مکرمہ میںعمل میں لایا گیا ہے۔
سمز

مزید :

صفحہ آخر -