ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک کی حافظ آبادمیں چھٹی برانچ کا افتتاح

ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک کی حافظ آبادمیں چھٹی برانچ کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ)ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک کی پانچویں برانچ کی کامیابی کے بعد حافظ آبادمیں چھٹی برانچ کا شاندار افتتاح کر دیا گیاہے۔مہمانِ خصوصی سی ای او نوید امین نے ربن کاٹ کر ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک کی نئی برانچ کی تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔ لوگوں کی ضروریات کے مطابق مائیکروفنانسنگ کی ایک اور شاخ کے ساتھ اب حافظ آباد میں چھوٹے کاروباری حضرات کے لیے انتہائی آسان شرائط اور اقساط پر مبنی قرض کی سہولیات کے ساتھ حاضر ہیں جن میں لائیو اسٹاک قرضہ، سنہری قرضہ، کاروباری قرضہ، زرعی قرضہ،انفرادی قرضہ،قرضہ برائے چھو ٹی سواری جیسے قرضہ جات شامل ہیں۔ جس میں گھر گھر لوگوں کو قرضہ دینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، غریب افراد اور خواتین گھر بیٹھے کاروبار کیلئے قرضے کی سہولت حا صل کر سکتے ہیں۔ لوگوں کی خدمت کیلئے حافظ آباد کے بعد ننکانہ صاحب اور اس کے علاوہ مختلف شہروں میں اس سال کے آخر تک دیگر برانچز کاآغاز کیا جائے گا تاکہ دیہات اور نچلی سطح پر رہنے والی عوام کی بھی مالی معاونت کی جا سکے اور وہ اپنا کاروبار بڑھا سکیں۔ ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک ترقیاتی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے،غربت کو کم کرنے کے لیے،موجودہ کاروبار میں اضا فہ یا ان کی سر گرمیوں کو بڑھانے میں مدد، کم آمدنی والے لوگوں کو بااختیار بنانے میں مدد اور نئے کاروبار کی ترقی میں حوصلہ افزائی کرتاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -