عمران خان پاکستان کے مظلوم عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ،شاہ محمد شاہ 

عمران خان پاکستان کے مظلوم عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ،شاہ محمد شاہ 

سکھر(بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے مظلوم عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ، ان کا مکرو چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ، بے گناہ گرفتاریاں ن لیگ کیلئے کوئی نئی بات نہیں ہے عرفان صدیقی کو نواز شریف کے خلاف بیان نہ دینے کی سزا دی جا رہی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر پی ایم ایل ن کے صوبائی نائب صدر حاجی امام الدین کھوسہ کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدر خورشید احمد میرانی ، جنرل سیکریٹری محمد اعظم خان ، انفارمیشن سیکریٹری گل حسین کھوسہ و دیگر سے ملاقات کے دوران کیا ، ملاقات میں وفد نے انہیں سکھر میں ن لیگ کو مزید مضبوط و منظم کرنے کے حوالے سے آگاہی دی ، وفد سے گفتگو کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان سمجھتے ہیں کہ وہ ڈرا دھمکا کر کے مخالفین کو خاموش کر اسکتے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے ، جس طرح حق و سچ کے سامنے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف ڈٹے ہوئے ہیں ن لیگ کا ہر ایک کارکنان بھی اپنے قائدین کیساتھ شانہ بشانہ سیلکٹڈ حکومت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنا ہوا ہے موجودہ حکومت کی جانب سے پاکستان کی عوام پر مہنگائی کے جو بم گرائے ہیں پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اقتدار سے قبل جو عوام سے وعدے کئے گئے تھے ان کے بر عکس عمران حکومت صرف اپنے مخالفین کو سیاسی انتقامی کاروائی کا نشانہ بنانے میں مصروف ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...