یوم سیاہ سلیکٹیڈ حکومت کی تابوت میں پہلی کیل ہے ،شاہد ہ رحمانی 

یوم سیاہ سلیکٹیڈ حکومت کی تابوت میں پہلی کیل ہے ،شاہد ہ رحمانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی صدر و ممبر قومی اسمبلی سیدہ شاہدہ رحمانی، جنرل سیکریٹری شاہینہ شیر علی اور سیکریٹری اطلاعات شاہینہ سعیدہ نے کراچی کے تمام مرد و خواتین عہدیداران و کارکنان اور کراچی کے شہریوں کا 25 جولائی یوم سیاہ پر کراچی میں ہونے والے جلسے میں بھرپور شرکت اور اسے کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن جلسہ سلیکٹڈ حکومت کے تابوت میں اپوزیشن کی طرف سے پہلی کیل ہے پورے پاکستان میں عوام کی 25 جولائی یوم سیاہ کے جلسوں اور ریلیوں میں کثیر تعداد اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے سلیکٹڈ حکومت اور انکے آئی ایم ایف بجٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ کٹھ پتلی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ایک سال میں قرضوں کی بھرمار، مہنگائی، ٹیکس، بےروزگاری سے پریشان عوام نااہل و نالائق حکومت کو مزید برداشت کرنے سے انکاری ہے۔ سلیکٹڈ حکومت اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں اور ریلیوں کی کامیابی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے لاہور میں اپوزیشن کے قمر زمان کائرہ، شہباز شریف اور سینکڑوں رہنماو¿ں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ 22 کروڑ عوام کی آواز کو یہ مقدمات سے ڈرا کر خاموش کروانا چاہتے ہیں مگر اپوزیشن جماعتیں عوام کی آواز کو کسی صورت بھی دبنے نہیں دے گی بلکہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی اور عمران خان نیازی کی لڑکھڑاتی حکومت کو گھر بھیجنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی نااہل و نالائق حکومت کو اب کنٹینر کی سیاست ہر حال میں ترک کرنی پڑے گی کیونکہ یہ 22 کروڑ عوام اور ملک کی ترقی و خوشحالی کا سوال ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -