بانی متحدہ اشتعال انگیز تقاریر  کے مقدمے کی کورٹ نمبرایک منتقلی

بانی متحدہ اشتعال انگیز تقاریر  کے مقدمے کی کورٹ نمبرایک منتقلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے کورٹ نمبر 3 سے 1 نمبر منتقل کردیا۔ہفتہ کوکراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔عدالت نے بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر کا ایک مقدمہ کورٹ نمبر 3 سے 1 نمبر منتقل کردیا۔کورٹ1میں پہلے ہی25 سے زائد اشتعال انگیز مقدمات کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔ بانی ایم کیو ایم اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ2016 تھانہ سچل میں درج کرایاگیاتھا۔آئندہ سماعت 10 اگست کو ہوگی۔ اشتعال انگیز تھانہ سہراب گوٹھ کے دو مقدمات اے کلاس کرنے سے متعلق تفتیشی افسر کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔ فاروق ستار، مئیر کراچی وسیم اختر، قمر منصور، عامر خان و دیگر کیس میں نامزد ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزموں کیخلاف اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے شواہد موجود نہیں۔ تفتیشی افسر مدعی مقدمہ سے متعلق اپنی رپورٹ جمع کراچکا ہے۔ مدعی مقدمہ گل خان اور ہاشم موجودہ پتہ پر اب نہیں رہتے۔ مدعی مقدمے کے رہائشی علاقے میں معلومات سے بھی کچھ حاصل نہیں ہوا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...