بارشوں کے پیش نظر حکومتی انتظامات غیر اطمینان بخش ہیں،ریاض حیدر

بارشوں کے پیش نظر حکومتی انتظامات غیر اطمینان بخش ہیں،ریاض حیدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءورکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے کہا کہ شہر بھر میں مون سون بارشوں کی پیش نظر حکومتی انتظامات مطمئن کن نہیں شہر میں ارب فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے لیکن سندھ حکومت سنجیدگی دکھانے کے لیے تیار نہیں ہے وزیربلدیات شہر میں فوٹو سیشن کی بجاءعملی اقدامات لیں ندی نالوں میں صفائی کی ابتر صورتحال شہر کراچی کو کسی بڑے نقصان میں ڈال سکتی ہے سندھ حکومت نقصان سے نمٹنے کی بجاءنقصان کے بعد نمٹنے کا سوچ رہی ہے اداروں میں آپس کی خلش کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے وزیر بلدیات شاید شہر کراچی کو ڈبونے کی کوشش میں ہیں وزیر بلدیات اداروں کو ساتھ لیکر کام کرنے کی بجاءخد ہی چیمپیئن بنتے پھر رہے ہیں سندھ حکومت ممکنہ بارشوں کی پیش نظر انتظامات کو حتمی شکل دیکر عوام کو مشکلات سے بچائے سندھ حکومت فوری عملی اقدامات کرکے شہر کراچی کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے انتظامات بہتر کرے وزیربلدیات تمام متعلقہ اداروں کو اپنے ساتھ لیکر نکلیں اور شہر میں جہاں مسائل کا سامنہ ہے انہیں فوری حل کرائیں ۔ 

مزید :

صفحہ آخر -