عمران خان ملک و قوم کے خاطر دن رات محنت کررہے ہیں ، راجہ اظہر 

عمران خان ملک و قوم کے خاطر دن رات محنت کررہے ہیں ، راجہ اظہر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کورنگی کی جانب سے یوم تشکر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن قومی اسمبلی فہیم خان ، نصرت واحد ، رکن صوبائی اسمبلی راجہ اظہر ، شہزاد قریشی اور دیگر نے شرکت کی پروگرام میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور کیک کاٹا گیا اس موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماءو رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ قائد اعظم کے بعد پہلی دفعہ اب قوم خد کو قوم سمجھ رہی ہے قرضوں تلے دبی قوم نے سکھ کا سانس نہیں لیا آج بین الاقوامی سطح پر ہماری عزت بحال ہورہی ہے بیرون ممالک کے سربراہاں وزیر اعظم عمران خان کی شخصیت سے متاثر ہورہے ہیں عمران خان اس ملک و قوم کے لیے دن رات جذبے سے محنت کررہے ہیں عمران خان کی قیادت میں وہ دن دور نہیں جب یہ قوم ایک عظیم قوم بن کر دنیا کے سامنے آئے گی پورے ملک میں تحریک انصاف کے کارکنان یوم تشکر اور قوم یوم نجات منارہی ہے ان چور لٹیروں سے نجات جنہوں نے اس ملک کے اداروں کو بیچ کر ہماری آنے والی نسلوں کو مقروض بنادیا اب اس ملک میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار نہیں چلے گا ملک ترقی کی طرف چل پڑا ہے قوم تھوڑا انتظار کرے عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرنے کے لیے وزیراعظم جدوجہد میں مصروف ہیں ۔ 

مزید :

صفحہ آخر -