اے پی ایم ایس اوکے ذمہ داروں کا پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان

اے پی ایم ایس اوکے ذمہ داروں کا پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کی کراچی دشمن پالیسی کی وجہ سے اے پی ایم ایس او سیکٹربی(سیفی کالج) کے تمام ذمہ داران اور کارکنان نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے یہ اعلان انہوں نے پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر پاک سرزمین اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSSF) کے صدر محمد عثمان دیگر زمہ داران بھی موجود تھیاس موقع پر پی ایس پی کے چئیرمن مصطفی کمال نے شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں کو پی ایس پی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا اور کہاکہ پاک سر زمین پارٹی ملک کو موجودہ بحران سے نکل سکتی ہے کیونکہ پی ایس پی کا منشور ہی کراچی سمیت پورے پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بنے ہوئے ستر سال ہوچکے اس کے باوجود آج بھی پینے کے صاف پانی کو ترس رہیہیں کیونکہ ماضی کی حکومتوں نے صرف اپنے ذاتی مقاصدِ کی تکمیل کے لئے ملک اور بالخصوص کراچی میں نفرتوں کی سیاست کو پڑوان چڑھایا. مصطفٰی کمال نے مزید کہا کہ پی ایس پی واحد جماعت ہے جو نفرتوں کی نہیں محبت کی سیاست کر رہی ہے کیونکہ نفرت کی سیاست ملک کے لئے سود مند ثابت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم و دیگر سیاسی جماعتوں سے جوق درجوق عہدے داران اور کارکنان کی شمولیت پی ایس پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور آنے والا وقت ہی ایس پی کا ہے

مزید : صفحہ آخر


loading...