مثبت تحریروں کے ذریعہ قوم کی رہنمائی اہل قلم کا فریضہ ہے ٗ عقیلہ اظہر

  مثبت تحریروں کے ذریعہ قوم کی رہنمائی اہل قلم کا فریضہ ہے ٗ عقیلہ اظہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)حریم ادب کی بانی ممبر اور نامور افسانہ نگار عقیلہ اظہر نے کہا ہے کہ مثبت تحریروں کے ذریعہ قوم کی رہنمائی اہل قلم کا فریضہ ہے،بامقصد لکھنا اور مسلسل لکھنا ادیب کیلئے ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حریم ادب کراچی کے زیر اہتمام ”میرے ہاتھ میں قلم ہے میرے ذہن میں اجالا“ کے عنوان سے منعقدہ ادبی نشست میں کیا۔ادبی نشست میں شہر بھر سے علم و ادب سے وابستہ خواتین نے شر کت کی۔ ادبی نشست عقیلہ اظہر بانی حریم ادب اور صدارتی ایوارڈ یافتہ مصنفہ راحت عائشہ کے اعزاز میں رکھی گئی۔اس موقع پر غزالہ عزیز، عزیزہ انجم،آسیہ بنت عبداللہ صدیقی،فرحی نعیم، نصرت یوسف، فریحہ مبارک بھی موجود تھیں۔ادبی نشست سے راحت عائشہ اورڈاکٹر عزیزہ انجم نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -