ڈسٹرکٹ بار صوابی کے سینئر قانون دان صغیر خان ایڈوکیٹ کو پولیس  کی جانب سے دھمکیوں کی مذمت

ڈسٹرکٹ بار صوابی کے سینئر قانون دان صغیر خان ایڈوکیٹ کو پولیس  کی جانب سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع صوابی اور تحصیل بار ایسوسی ایشن لاہور نے مشترکہ قرارداد کے ذریعے سنئیر قانون دان اور سابق جنرل سیکرٹری صغیر خان ایڈووکیٹ کوڈی ایس پی پشاور رجب علی خان کی جانب سے دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور آ ئی جی پی سے متفقہ قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف فوری طور پر تحقیقات کرکے معطل کیا جائے ورنہ پورے صوبہ کے وکلاء برادری عدالتوں سے بائیکاٹ کریں گے اس سلسلے میں دونوں بار ایسوسی ایشن کا مشترکہ ہنگامی اجلاس صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع صوابی دانیال خان ایڈووکیٹ کی صدارت میں ہوا جس میں ایگزیکٹو ممبران کے علاوہ دونوں بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے محمد رشید خان ایڈووکیٹ،محمد سلیم خان،جاوید زمان خان،اعجازخان، سابق صدر احمد علی خان، مبشر خان،نجیم خان،میاں فہیم اکبر خان،زرشاد خان، افتحار خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے سنئیر قانون دان صغیر خان کو ڈی ایس پی پشاور رجب علی خان کی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انکے اس نامناسب روئیے کو یکسر مسترد کردیا اور ایک مشترکہ قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ ڈی ایس پی پشاور رجب علی خان کے خلاف انکوائری کرکے انکو معطل کیا جائے اگر حکومت اور آ ئی جی پی نے انکے خلاف تحقیقات اور معطل کرنے کے احکامات جاری نہ کیے تو منگل 30 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں آ ئند ہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا جس میں صوبہ بھر میں وکلاء برادری کا عدالتوں سے بائیکاٹ کا فیصلہ بھی کیا جائے گا#