باپ بیٹے نے میرے بھائی کو مسجد کے اندر قتل کیا،اعجاز

باپ بیٹے نے میرے بھائی کو مسجد کے اندر قتل کیا،اعجاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ کے علاقہ شیدو کے رہائشی اعجاز ولد عبدالصمد اپنے بھائی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی جان گل اور ہمارے مخالفین امتیاز اور اس کے بیٹے انتظار کے مابین اقامت پر تکرار ہوئی اور دونوں باپ بیٹے نے مل کر مسجد کے اندر ہی میرے بھائی پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا جس میں امتیاز کا بیٹا انتظار گرفتار ہواتھا اور باپ تاحال مفرور ہے اور پولیس ان کی گرفتاری میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور جی آئی خیبرپختونخوا میرے بھائی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائیں بصورت دیگر راست اقدام پر مجبور ہوجاؤں گا۔