ڈیرہ میں آئندہ ہفتہ خودکش دھماکہ کے شہداء اور زخمیوں کو امداد دینے کا امکان

ڈیرہ میں آئندہ ہفتہ خودکش دھماکہ کے شہداء اور زخمیوں کو امداد دینے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی کوششوں سے ہسپتال ٹراما سنٹر خود کش دھماکے میں شہید و زخمی ہونیوالے شہریوں کی مالی امداد کیلئے آئندہ ہفتے کے آخر میں شہداء کیلئے5لاکھ روپے جبکہ شدید زخمیوں کیلئے 2 لاکھ روپے کے چیک متاثرین کو دیئے جانے کا امکان۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے 14جولائی بروز اتوار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپال کے ٹراما سنتر میں ہونیوالے خود کش بم دھماکے میں شہید اور زخمی ہونیوالے شہریوں کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی کوششوں سے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے، ذرائع کے مطابق  شہداء کیلئے5لاکھ روپے جبکہ شدید زخمیوں کیلئے 2 لاکھ روپے کے چیک امدای چیک آئندہ ہفتے کے اختتام تک لواحقین اور متاثرین میں تقسیم کر دئیے جائیں گے۔