پشاور میں تجاوزات مافیا نے ہر طرف پنجے گاڑ دیئے 

پشاور میں تجاوزات مافیا نے ہر طرف پنجے گاڑ دیئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) شہر کے تمام بازاروں، سڑکوں،گلیوں اور چوک چوراہوں پر تجاوزات مافیا نے اپنے پنجے گاڑلئی جس کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی ماند پڑ گئی، دوسری جانب اندرون شہر کے چوک چوراہوں میں رکشہ ڈرائیوروں نے رکشہ اسٹینڈ قائم کر لئے جس سے ہر ٹائم ٹریفک جام رہتی ہے، قصہ خوانی،خیبر بازار،چوک یادگار سمیت اندرون شہر کے دکانداروں نے اندرون شہر کی سڑکوں، گلی محلوں، چوک چوراہوں پر قبضہ کرکے سڑکوں کو پارکنگ ایریا میں تبدیل کر دیاہے اور متعدد جگہ پر دکانداروں اور نجی کلینکس کے مالکان نے پارکنگ اسٹینڈز قائم کر رکھے ہیں دوسری طرف بازاروں میں بزرگوں، خواتین کو خریداری کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے، تجاوزات کے باعث بازاروں میں سے پیدل گزرنا محال ہو چکا ہے، باالخصوص ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینسزکی گاڑیوں سمیت چھوٹی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کو بازار سے گزرتے وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جب برسر اقتدار آئی تھی، تو تجاوزات کے خاتمے کے بلند و بانگ دعوے کئے گئے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے حکمران بھی سابق حکمرانوں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، جسکی وجہ سے خریداری کے لئے جانے والے صارفین کومشکلات کے ساتھ ساتھ ریڑھی بانوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے کرنے پڑتے ہیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔