احساس پروگرام غریب افراد کیلئے شروع کیا گیا ،ثانیہ نشتر

 احساس پروگرام غریب افراد کیلئے شروع کیا گیا ،ثانیہ نشتر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی اور احساس پروگرام کی کوارڈینیٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق غریب اورنادار افراد کی فلاح وبہبود کیلئے احساس پروگرام شروع کیا گیا ہے تاکہ معاشرے کے غریب افراد کا بھرپور مالی مدد اور معاونت کیا جاسکے احساس صحت پروگرام سے غریب عوام کو صحت کی بہتر سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہے مردان میں ادارہ مرکزاور سماعت وگویائی کے طلباءکو احسا س پروگرام کے تحت تمام سہولیات فراہم کریگی ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شاہین سیف اللہ خان طورو سے ملاقات کرتے ہوئے کہے ثانیہ نشتر نے کہا کہ احسا س پروگرام سے غریب اور متوسط طبقہ ریلیف حاصل کریگا اس میں بالخصوص معذور افرادکیلئے صحت کارڈ بھی شامل ہونگے اُنہوں نے کہا کہ احساس پروگرام پورے ملک میں بلاامتیاز شروع کیا گیا ہے جو کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی عکاسی کرتا ہے اس موقع پر ایم این اے شاہین سیف اللہ طورو نے معاون خصوصی نشتر کو ادارہ سماعت اور گویائی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ ادارے میں اس وقت گویائی و سماعت سے محروم تقریبا دوسو بچے تعلیم کے زیور سے روشناس ہورہے ہیں ۔تاہم ادارہ اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے لہذا حکومت کو چائیے کہ انکی مالی مدد کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے۔معاون خصوصی نے یقین دلایا کہ سماعت وگویائی سے محروم افراد کومعاشرے کے بہتر شہری بنانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائینگے۔