ڈیرہ ،قتل کا ملزم شک کی بناءپر بری

ڈیرہ ،قتل کا ملزم شک کی بناءپر بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج نمبر پانچ سعید امجد نے 31مارچ2018ءکے تھانہ ڈیرہ ٹاﺅن کے مشہور سونا خان قتل کیس کے ملزم حکمت اللہ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے کیس سے باعزت بری کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نمبر پانچ سعید امجد نے 31مارچ2018ءکے تھانہ ڈیرہ ٹاﺅن کے مشہور سونا خان قتل کیس کے ملزم حکمت اللہ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے کیس سے باعزت بری کردیا۔ ملزم حکمت اللہ کی جانب سے شجاع اللہ ایڈوکیٹ ہائیکورٹ جبکہ مقتول کی جانب سے سیف الرحمن خان لونی ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔ 31مارچ 2018ءکو گاﺅں بچہ کے علاقہ کوٹ نواب میں یہ قتل کا یہ واقعہ پیش آیا تھا،استغاثہ کے مطابق مقتول نے ملزم کی والدہ سے سولہ سال قبل زبردستی شادی کی تھی اور بعدازاں گھر سے نکال دیا تھا، مقتول نے 5شادیاں کر رکھی تھیں جس میں ملزم حکمت اللہ کی والدہ سے اس کی تیسری شادی تھی، وقوعہ کے روز ملزم حکمت اللہ خالی ہاتھ تھا جبکہ مقتول کے پاس کلاشنکوف تھی، ملزم نے مقتول سے کلاشنکوف چھین کر فائرنگ کرکے مقتول سونا خان ولد شیزمان سکنہ گرہ بختیار کو قتل کیا تھا۔