ریگی ماڈل ٹاون میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

ریگی ماڈل ٹاون میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور کے علاقہ ریگی ماڈل ٹاون میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ واپڈا حکام غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں غیر سنجیدہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق نصیر باغ روڈ پر واقع ریگی ماڈل ٹاون میں گزشتہ کہی عرصہ سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جبکہ علاقہ مکین بجلی کے بل باقائدگی سے ادا کرتی ہے اور متعدد بار واپڈا حکام کودرخواستیں دینے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوتی ۔علاقہ مکینوں نکے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بہت مشکلات درپیش رہتی ہے تاہم نئے تعمیر ہونے والے گھروں کے کام بھی روک جاتے ہے ۔علاقہ مکینوںنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریگی ماڈل ٹاون میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فورہ بند کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اپنائے گے ۔واضح رہے کہ ریگی ماڈل ٹاون سے سالانہ اربوں روپے کی ریکوری بجلی کے بلوں کے مد میں ہوتی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...