خیبر ،لنڈی کوتل باچا خان چوک میں اقلیتی برادری کا احتجاجی مظاہرہ

خیبر ،لنڈی کوتل باچا خان چوک میں اقلیتی برادری کا احتجاجی مظاہرہ

ضلع خیبر ( بیورورپورٹ ) لنڈی کوتل باچا خان چوک میں اقلیتی برادری کا احتجاجی مظاہرہ ، ویلسن وزیر کے خلاف نعرے بازی ، ویلسن وزیر کا احتساب کیا جائے ، اقلیتی امور کا موقف ، لنڈی کوتل بازار میںکرسچن کمیونٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جن میںویلسن وزیر کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سنٹرل مجسٹر پاکستان مائنارٹی الائنس کے ممبرملک ارشد مسیح نے کہا کہ کرسچن کمیونٹی کو ان کی کالونی کیلئے چار کروڑ روپے کی فنڈز آئی تھی جن پر ویلسن وزیر نے ذاتی رائے سے صرف ایکیس خاندانوں کیلئے کالونی بنادی انہوں نے الزام عائد کیا کہ ویلس وزیر کی وجہ سے سینکڑوں خاندان گھروں سے محروم ہو گئیں ،ان کا کہنا تھاکہ ویلسن وزیر نے پولیٹکل انتظامیہ میں اقلیتی برادی کے فنڈ میں بھی خرد برد کیا ہے ان کا مطالبہ تھا کہ ویلسن وزیر کا احتساب کیا جائے اور کرسچن کمیونٹی کو اپنے حقوق دئے جائے ، انہوں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات نہیں مانے گئے تو وہ لنڈی کوتل بازار میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے پر مجبور ہونگے اور نہ ختم ہونے والا احتجاج شروع کرینگے اسکے علاوہ وہ گورنر ہاﺅس اور صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج بھی کرینگے آخر میںانہوں نے لنڈی کوتل پریس کلب تک واک بھی کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...