انجمن پختونخوا نانبائیان پشاور کا تنظیم کے مرکزی دفتر کے گھیراو کا فیصلہ

انجمن پختونخوا نانبائیان پشاور کا تنظیم کے مرکزی دفتر کے گھیراو کا فیصلہ

پشاور(سٹی رپورٹر) انجمن پختونخوا نانبائیان ضلع پشاور کا مشاورتی اجلاس سابقہ چئیرمین آستانہ گل کی زیر صدارت قصہ بازار میں منعقد ہوا جس میں اندر شہر، قصہ خوانی، گل بہار، شامی روڈ، یکہ توت، پھندو، بھانہ ماڑی اور دیگر وارڈز کے صدور نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تنظیم کے صدر حاجی اقبال کی ناقص اور نانبائی کش پالیسی پر استفعی کا مقابلہ کیا گیا تاہم انہوں نےراہ فرار اختیار کیا ہوا ہے، ضلعی صدر نے ہمارے معاشی قتل میں انتظامیہ کے ساتھ برابر شریک ہے جس نےحقائق کے برعکس نرخ مقرر کر کے ہمارے کاروبارکو تباہ کیا گیا ہےبعدازاں لہذا انجمن پختونخوا نانبائیان منگل کے روز تنظیم کے مرکزی دفترکا گھیراو کرے گی اس حوالے سے پشاور کے نانبائی چوک یاد گار سے میلاد چوک تک احتجاج بھی کریں گے انہوں نے کہا کہ تنظیم کا صدر حاجی اقبال یوسفزئی مستعفی ہونے کا ازخود اعلان کریں بصورت دیگر تمام حالات کا زمہ دار خود ہو گا موجودہ صدر ضلعی انتظامیہ کا اعلی کار بن گیا ہے اور تنظیم پر 18 سال سے قابض ہے جس سے عوام اور نانبائی کا نقصان ہو رہا ہے انہوں نے صوبائی صدر خائستہ گل سے مطالبہ کیا کہ فورا ضلعی کابینہ کو فارغ کر کے نانبائیوں میں نمائندگان کو منتخب کریں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...