سنجرانی کی تبدیلی کے بعد بلوچستان حکومت کو ہٹائینگے ،مولانا عبدالواسع

سنجرانی کی تبدیلی کے بعد بلوچستان حکومت کو ہٹائینگے ،مولانا عبدالواسع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (این این آئی) جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ چےئر مین سینیٹ کی تبدیلی کے بعد بلوچستان حکومت کو ہٹائیں گے ،وزیراعظم نے دورہ امریکہ میں ناموس رسالت، ناموس صحابہ کے قوانین پر سمجھوتہ اور قادیانیوں پر سہولیات دینا کا سودا کیا ہے، آج کوئٹہ میں ملین مارچ کے بعد اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد کا رخ کریں گی، محرم الحرام کے بعد 15لاکھ افراد اسلام آباد میں دھرنا دیں گے، مارشل لاءنما حکومت کی انتقامی کارروائیوں سے اپوزیشن مزید مضبوط ہوگی ،عوامی نیشنل پارٹی جلد بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں ہوگی ،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں اپوزیشن لیڈر ملک سکند رخان ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہی، اس موقع پرجمعیت علماءاسلام کے صوبائی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی آغا محمود شاہ اراکین اسمبلی سید فضل آغا، زابد ریکی ، عبدالواحد صدیقی، اصغر ترین ، میر یونس عزیز زہری سمیت دےگر بھی موجود تھے۔مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام کے سربراہ آج کوئٹہ میں ہونے والے ملین مارچ سے خطاب کریں گے اس سے قبل ہم13ملین مارچ کر چکے ہیں جو کہ انتہائی کامیاب رہے جبکہ بلوچستان کے ملین مارچ میں بھی لوگوں کا سمند ر امڈ آئیگا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج ہم اپنی سیاسی قوت کابھر پور مظاہرہ کریں گے ، جمعیت علما ءاسلام نے ہمیشہ ناموس رسالت کا دفاع کیا ہے آئند ہ بھی کرتے رہیں گے، پہلی بار کوئٹہ میں تاریخی مارچ ہوگا جس میں صوبے بھر سے لاکھو ں افراد شرکت کریں گے ۔
مولانا عبدالواسع