سابق صدر پاکستان غلام  اسحاق خان ( مرحوم) کی بیوہ  کی وفات پر دلی تعزیت کااظہار

سابق صدر پاکستان غلام  اسحاق خان ( مرحوم) کی بیوہ  کی وفات پر دلی تعزیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورورپورٹ) غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنا لوجی ٹوپی ضلع صوابی کے اکیڈیمیہ نے انسٹی ٹیوٹ کے بانی اور سابق صدر پاکستان غلام اسحاق خان ( مرحوم) کی بیوہ سابقہ خاتون اول بیگم شمیم خان کی وفات پر دلی تعزیت کااظہار کر تے ہوئے مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس سلسلے میں اکیڈیمہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں انسٹی ٹیوٹ کے ریکٹر انجینئر جہانگیر بشر ، پروفیسر ڈاکٹر جمیل النبی ( پرو ریکٹر اکیڈمکس) ، سردار آمان اللہ خان پرو ریکٹر ایڈ من اینڈ فنانس، مختلف فیکلٹی کے ڈینز ، ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس اور دووسرے اکیڈمکس سٹاف نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر جمعہ کے روز پشاور میں انتقال ہونے والی سابقہ خاتون اول کو انسٹی ٹیوٹ کے اکیڈیمیہ نے خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ انہوںنے سابق صدر طویل جدوجہد نے ان کا بھر پور ساتھ دیا اور ان کو مکمل طور پر سپورٹ کر تے ہوئے ان کی کامیابیوں اور کامرانیوں میں کلیدی کر دار ادا کیا انہوں نے کہا کہ مرحومہ انتہائی با وقار اور با صلاحیت خاتون تھیں ان کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائیگا اس موقع پر مرحومہ کی ایصال ثواب کے لئے دُعا کی گئی#