مہمند میں مختلف واقعات کے دوران 3نوجوان جاں بحق، صحافی سمیت 3زخمی

مہمند میں مختلف واقعات کے دوران 3نوجوان جاں بحق، صحافی سمیت 3زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، مختلف واقعات میں 3 لڑکے جاں بحق۔ صحافی سمیت 3 افراد شدید زخمی۔ زخمیوں کو پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعات تیز رفتاری کے باعث پیش آئے۔ شاہراہ پر جگہ جگہ سپیڈ بریکرز بنائے جائے، عوام کا پرزور مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل صافی میں موٹر سائیکل کے مختلف واقعات تیز رفتاری کے باعث پیش آئے جس میں 3 لڑکے جاں بحق ہو گئے ہیں جن کی عمریں 10 سے 12 سال کی تھی۔ مامد گٹ کے قریب قصائی دکان کے سامنے کھڑے بچے سلیمان ولد احسان اللہ کو موٹر سائیکل نے ٹکر ماری جس کے بعد موٹر سائیکل بجلی کھمبے سے جا ٹکرائی۔ جس میں 2 موٹر سائیکل سوار بلال ولد طہٰ خان، سمیع اللہ ولد سید خان سکنہ باغ کلے لکڑو تحصیل صافی بھی جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ 2 افراد روح اللہ اور بنارس خان شدید زخمی ہو گئے۔ جبکہ دوسرا وقعہ تحصیل حلیمزئی نحقی ٹنل کے قریب پیش آیا جس میںایک تیز رفتار سوزوکی کار نے موٹر سائیکل سوار صحافی تاج محمد عرف حیران مہمند کو ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر غلنئی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جبکہ بعد میں ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسی علاقے میں ہی دو فلائنگ کوچ کا آپس میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے حکومتی اہلکاروں سے پر زور مطالبہ کیا کہ پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ پر جگہ جگہ سپیڈ بریکرز بنائے جائے تاکہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام ہو سکیں۔