ایف16 کیلئے امریکی سپورٹ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،فواد چوہدری 

ایف16 کیلئے امریکی سپورٹ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،فواد چوہدری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ ایف16 کے لئے امریکی سپورٹ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، پاکستانی وزیراعظم کی شاندارپذیرائی پربھارت میں واویلامچ گیا ہے اور بھونچال کی صورتحال ہے۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے امریکہ سے تعلقات پرانے ہیں، دفاعی تعاون پر تعلقات پھر سے بحال ہورہے ہیں، امریکہ نے ایف16 کی اپ گریڈیشن کے لئے 125 ملین ڈالر رکھے ہیں، امریکاکی یہ سپورٹ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد مزید اچھی خبریں آتی رہیں گی، پاکستانی وزیراعظم کی شاندار پذیرائی پر بھارت میں واویلامچ گیا ہے، بھارتی لابی کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ پاکستانی لیڈرز کے دورے ناکام ہوں مگر اس بارپانسہ پلٹ گیا، بھارتی پریشان ہوگئے کہ ہوا کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت توہماری ہرکامیابی پرڈپریشن میں چلاجاتاہے، ہماراپیسہ، ہمارا خلاباز لیکن پھر بھی بھارت میں لوگوں کومسئلہ ہے، بھارت میں تواس وقت بھونچال کی صورتحال ہے۔انہوں نے کہاکہ چار سال سے بھارت کی ضد کی وجہ سے سارک اجلاس نہیں ہوسکا، ہم بھارت سے دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں، ہم چاہتے ہیں پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر ہوں، ہمیں تعلقات کی بہتری کے لئے تعاون چاہئے، بھارت کو پاکستان کی خطے میں اہمیت ماننی چاہئے۔فواد چوہدری نے ہمسایہ ملک کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کواس فریم ورک سے باہر آنا چاہئے، ہم چاہتے ہیں بھارت پاکستان کی جغرافیائی اور سیاسی اہمیت سجھے، ہماری خواہش نہیں کہ ہم بھارت سے لڑائیوں میں پڑے رہیں۔
فواد چوہدری