ایم پی اے انورزیب خان کو  وزرات دی جائے،عوامی حلقے 

ایم پی اے انورزیب خان کو  وزرات دی جائے،عوامی حلقے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑ (نمائندہ پاکستان)پی،ٹی،آئی کے ٹکٹ پر صوبائی الیکشن  جیتنے والے ایم،پی،اے انورزیب خان کو وزرات دی جائے۔موصوف اعلی تعلیم یافتہ ہونے کیساتھ قبائلی رسم و رواج کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔عوامی حلقے ان خیالات کا اظہار حلقہ پی،کے 100 باجوڑ کے قبائلی زعماء اور مشران نے ایک اخباری بیان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کا خیبر پختونخوا میں ضم ہونے کے بعد ہم خیبر پختونخوا سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ فاٹا کے عوام کے ستر سالہ احساس محرومیوں کو دور کرکے قبائلی عوام کو سہولتیں دے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم خیبرپختونخوا سے یہ بھی توقع رکھتے ہیں کہ قبائلی عوام کو وزرات دی جائیگی اور اس ضمن میں انورزیب خان ایک بہتر ین چوائس ہے۔کیونکہ وہ ایک اعلی تعلیم یافتہ ہونے کیساتھ قبائلی اُمور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔