حکومت کے مزید 200 ارب روپے اکٹھے کرنے کا منصوبہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نےتوانائی شعبے کیلئے 200 ارب روپے کے سکوک بونڈ ٹو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سکوک بونڈ ٹو کے اجرا سے متعلق وزارت خزانہ نے 29 جولائی کو بینکوں کے ساتھ اجلاس طلب کرلیا جس کی صدارت وفاقی سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ کریں گے۔اجلاس میں وزارت توانائی سمیت دیگر متعلقہ ڈیپارٹمنٹس لے حکام بھی شریک ہوں گے،اجلاس میں توانائی کے شعبے کی مالی ضرورت پوری کرنے اور لیکویڈیٹی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سکوک بونڈ کے اجراء کے ذریعے فنانسنگ کے انتظام کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 سو ارب روپے کے سکوک بونڈ حکومتی ساورن گارنٹی پر جاری کئے جائیں گے۔اس سے پہلے بھی سکوک بونڈ جاری کئے جاچکے ہیں۔