کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا
کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور  (ویب ڈیسک) کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔ ویسٹ انڈین اوپنر بھارت کے خلاف آئندہ ماہ ون ڈے سیریز کھیلیں گے۔ کیربیئنز بلے باز نے ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر کھیل کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ روزنامہ دنیا کے مطابق  ویسٹ انڈین بلے باز بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ میں شامل ہو گئے۔ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر انتالیس سالہ اوپنر نے عالمی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان تن ون ڈے میچز کی سیریز آٹھ اگست سے گیانا میں شروع ہوگی۔کرس گیل کو ہم وطن برائن لارا کے دس ہزار چارسوپانچ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف بارہ دوڑیں درکار ہیں۔

مزید :

کھیل -