اکیسویں صدی میں کشمیری عوام کو آزادی کی خوشخبری ملے گی، فخر امام

اکیسویں صدی میں کشمیری عوام کو آزادی کی خوشخبری ملے گی، فخر امام
اکیسویں صدی میں کشمیری عوام کو آزادی کی خوشخبری ملے گی، فخر امام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی فخرامام نے کہا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ نے لینڈ مارک بیان دیاہے، ٹرمپ نے 72سال میں پہلی بارعالمی سطح پرمسئلہ کشمیرکوبھرپوراجاگرکردیا، اکیسویں صدی میں کشمیری عوام کو آزادی کی خوشخبری ملے گی۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے بیان کے بعد مودی بالکل خاموش ہیں، بھارتی اسٹیبشلمنٹ کاموقف مودی سے مختلف ہے، انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان سے باعزت انخلا چاہتا ہے اورپاکستان کاکلیدی کردارہے،پاکستان کو راستہ ملا ہے، اب معاشی فوائد بھی حاصل ہوں گے،چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ ٹرمپ کی پیشکش کے بعد ادارے کام کررہے ہیں تزویراتی منصوبہ بنایا جا رہا ہے، مودی کیلئے اپنے لوگوں کو قائل کرنا بڑا چیلنج ہے، دیکھنا ہے کہ مودی میں کتنی وسعت ہے، سید فخرامام نے کہا کہ حریت رہنماؤں اور آزاد کشمیر قیادت کا بہت مثبت ردعمل سامنے آیا ہے، امریکا سمیت اہم ممالک کو مقبوضہ کشمیرمیں مظالم بند کروانے کا کہیں گے،ان کا کہناتھا کہ بھارت کی جن ممالک سے تجارت ہے ان سے بھارت پر دباؤ ڈلوائیں گے، فخر امان نے کہا کہ ٹرمپ کی پیشکش کے بعد مودی کی سوچ میں تبدیلی آئے گی، بھارت اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیرمیں رسائی دے تو پاکستان بھی آزاد کشمیرمیں رسائی دے گا،چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کا سب سے بڑا فوجی قبضے کا علاقہ ہے،بھارت سے کوئی بھی توقع کی جاسکتی ہے، ہم پوری طرح الرٹ ہیں،ان کا کہناتھا کہ بھارت نے کوئی جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے،فخر امام نے کہا کہ وزیراعظم یا وزیرخارجہ پارلیمان کو اعتماد میں لیں گے، اکیسویں صدی میں کشمیری عوام کو آزادی کی خوشخبری ملے گی۔