ایوانکا ٹرمپ کی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے تعاون کی پیشکش خوش آئندہے،فردوس عاشق اعوان

ایوانکا ٹرمپ کی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے تعاون کی پیشکش خوش ...
ایوانکا ٹرمپ کی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے تعاون کی پیشکش خوش آئندہے،فردوس عاشق اعوان

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکاکے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے میں صدر ٹرمپ کی صاحبزادی بھی مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایوینکا ٹرمپ سے زلفی بخاری کی ملاقات میں ملک کی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے تعاون کی پیشکش،ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ،روزگار کا فروغ اور وزیراعظم کے دل کے قریب احساس پروگرام کی سپورٹ نہایت خوش آئندہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایوانکا ٹرمپ کا پاکستان میں خواتین کی فلاح وبہبود کے منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار وزیراعظم عمران خان کے خواتین کو بااختیار بنانے کے وژن کی تکمیل میں معاون ثابت ہو گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عورتوں کے حقوق ہمارے دین اور آئین کا حصہ ہیں۔اقتصادی محاذ پر کامیابی کیلئے خواتین کی معاشی ترقی ناگزیر ہے۔دنیا میں ان معاشروں نے ترقی کی جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کا مرکزی کردار رہا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...