عمران صاحب ،عرفان صدیقی کورہا کریں،قوم کے ضمیر سے شرمندگی کابوجھ اتاریں ،مریم اورنگزیب

عمران صاحب ،عرفان صدیقی کورہا کریں،قوم کے ضمیر سے شرمندگی کابوجھ اتاریں ...
عمران صاحب ،عرفان صدیقی کورہا کریں،قوم کے ضمیر سے شرمندگی کابوجھ اتاریں ،مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بار پھر حکومت سے عرفان صدیقی کی رہا کا مطالبہ کردیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب ،عرفان صدیقی کوفوراً رہا کریں،قوم کے ضمیر سے شرمندگی کابوجھ اتاریں ،ترجمان ن لیگ نے کہا کہ جعلی وزیراعظم نے جعلی مقدمہ میں ایک استاد،مصنف، شاعر کو ہتھکڑی لگا کرجیل بھیج دیا، عمران صاحب پولیس، نیب اورایف آئی اے کوآپ نے ذاتی ملازم بنایاہوا ہے،انہوں نے کہا کہ عمران صاحب 3دن سے ملک کے ادیب،مصنف،استاد اور قلم کوہتھکڑی لگی ہے،عمران صاحب بتائیں عرفان صدیقی کوہتھکڑی لگاکرکتنے لوگوں کوروٹی اورروزگارملا۔