مقامی مجسٹریٹ نے عرفان صدیقی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

مقامی مجسٹریٹ نے عرفان صدیقی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا
مقامی مجسٹریٹ نے عرفان صدیقی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کالم نگار اور نوازشریف کے سابق مشیر عرفان صدیقی کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عرفان صدیقی کو پرسوں رات کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور گزشتہ روز انہیں 14 روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا گیا تھا تاہم آج  مقامی مجسٹریٹ مہرین بلوچ نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ، جج مہرین بلوچ نے دلائل سننے کے بعد ان کی ضمانت منظور کر لی  ۔ مقامی مجسٹریٹ نے عرفان صدیقی کی روبکار بھی جاری کر دی ہے اور اس سے متعلق ان کے بیٹے نعمان صدیقی کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے ، عرفان صدیقی کی آج ہی رہائی کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری پر ن لیگ اور دیگر افراد کی جانب سے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا ۔

مزید : قومی


loading...